ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار کی جائیدادوں کی نیلامی!!یہ سلسلہ اب رکنے والا نہیں اب اس کے بعدکس کا نمبر ہے؟ حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزرا نے کہاہے کہ اسحق ڈار کو پاکستان نے عزت دی ٗ پاکستان کے آئین کی آئین کی پاسداری کرتے ہوئے واپس وطن وآئیں اور عدالتوں میں پیش ہوں ٗ احتساب کا عمل رکنے والا نہیں ٗ جاری رہے گا ٗعوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اپنی مدت پوری کریں گے ٗکسی غیر متعلقہ شخص کے بیان سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں ۔بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے

باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ رانا مشہود کے خود بہت سے کرپشن کے حوالے سے سکینڈل منظر عام پر آتے رہے ٗیہ احتساب کے عمل سے خوفزدہ ہیں۔ ہم ان کی پریشانیوں کو اور خوش فہمیوں کو سمجھتے ہیں۔ ملک میں احتساب کا عمل جاری رہے گا کسی کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔ احتساب کا عمل رکنے والا نہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس چل رہا ہے ٗ یہ خوش فہمی میں نہ رہیںکہ ان کو دوبارہ موقع دیا جائے گا ایسا ممکن نہیں عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے اپنی مدت پوری کریں گے ٗکسی غیر متعلقہ شخص کے بیان سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان نے عزت دی ان کی گاڑی پر پچھلے پانچ سالوں میں پاکستان کا جھنڈا لگا رہا ہے ان کو آئین کی پاسداری کرتے ہوئے وطن واپس آنا چاہیے اور خود کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ رانا مشہود ایسی شخصیت نہیں کہ ان کے بیان کو اتنی اہمیت دی جائے مگر ان کے بیان کے حوالے سے قومی ادارے نے بھی تشویش کا اظہار کیا اور بیان جاری کیا، ایسے بیانات درست نہیں۔ انہوں نے جو بیان دیا اب ان کی جماعت بھی ان کے ساتھ نہیں کھڑی اور بیان کی تردید کی ٗ ایسے بیانات دیئے جائیں تاکہ پارٹی بھی ساتھ کھڑی ہو۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…