بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آرٹیکل 6کی پرواہ نہیں ،کالاباغ ڈیم ہماری لاشوں پر بنے گا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ،اس بات کا فیصلہ اے این پی کی مرکزی کونسل کے آخری اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پارٹی قائد اسفندیار ولی خان نے کی ، اجلاس میں ملک بھر سے مندوبین نے شرکت کی اور انٹرا پارٹی الیکشن سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی ۔

اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے میاں افتخار حسین کو الیکشن کمیشن کا چیئرمین مقرر کر دیا جبکہ دیگر ممبران میں خیبر پختونخوا سے سید عاقل شاہ، سندھ سے یونس بونیری، بلوچستان سے سابق سینیٹر داؤد خان اور سرائیکی یونٹ سے ڈاکٹر اکرم شامل ہیں،شیڈول کے مطابق یکم تا 30اکتوبر صوبائی و ضلعی کمیشن بنائے جائیں گے ،یکم نومبر تا3جنوری تک ممبر شپ کی جائے گی،یکم فروری تا 30مارچ تپہ،تحصیل و ضلع کی تنظیمیں بنائی جائیں گی یکم اپریل تا30اپریل صوبائی الیکشن اور تمام صوبائی یونٹس پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے ، یکم مئی تا30مئی کے دوران مرکزی الیکشن ہونگے اور نیا تنظیمی ڈھانچہ مکمل ہونے کے تک تنظیمیں بدستور اپنا کام کرتی رہیں گی،ملک کی سیاسی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم متنازعہ منصوبہ ہے اور اسے بار بار چھیڑ کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ، انہوں نے واضح کیا کہ ہم آرٹیکل6کی پراوہ کئے بغیر اس کی مخالفت کرتے رہیں گے اور کالاباغ ڈیم ہماری لاشوں پر بنے گا،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی باز گشت سنائی دے رہی ہے جس کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے ، انہوں نے کہا کہ صوبوں کا حصہ کم کرنے سے مسائل جنم لیں گے ، اے این پی نے بڑی جدوجہد کے بعد صوبائی خود مختاری حاصل کی ہے۔

ضمنی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن بے اختیار ہے اور اب وہ قابل اعتبار بھی نہیں رہا الیکشن کمیشن کے اختیارات کوئی اور استعمال کر رہا ہے اور ضمنی الیکشن میں بھی من پسند نتائج کر دیئے جائیں گے تاہم اے این پی مخالفین کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑے گی، اسفندیار ولی خان نے دھاندلی کی تحقیقات فرانزک رپورٹس کی روشنی میں کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمیں ایسے شخص کو لگایا گیا ہے جو خود کرپشن میں نیب کو مطلوب ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مقیم افغان باشندوں کو شہریت دینے کی بات ہوئی لیکن کپتان نے اس پر بھی یوٹرن لے لیا شاید انہوں نے اپنے سلیکٹرز سے پوچھے بنا یہ بیان دیا تھا، انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ جن افغانیوں کو جہاد کے نام پر قتل کریا گیا آج انہی افغانیوں کی تیسری نسل زیر عتاب ہے اور یہ ملک انہیں اپنا شہری تسلیم نہیں کرتی،انہوں نے کہا کہ اپنے مقاصد کیلئے جن لوگوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی ان کی اولاد کو شہریت بھی دی جائے ،اسفندیار ولی خان نے کہا کہ اعتدال پسندوں کو دیوار سے لگانے کے نتائج خطرناک ہونگے۔

، نئے پاکستان کی کارکردگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ برطانوی شہری کو کابینہ میں شامل کر کے تبدیلی کی واضح بنیاد رکھ دی گئی ہے جبکہ اس کی بہن کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن بنا دیا گیا ہے،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے غریب آدمی کو اذیت سے دوچار کر دیا گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں عدل کے پیمانے سمجھ سے بالاتر ہیں ، نواز شریف تاحیات نااہل ہوئے تو ان پر ہر طرح کی پابندیا لگائی گئیں جبکہ جہانگیر ترین تاحیات نااہلی کے باوجود سرکاری اجلاسوں میں شریک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ماسوائے چین کے اپنے تین ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…