اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی بینکوں کا تحریک انصاف کی حکومت کو قرض دینے سے انکار، 8بینکوں پر مشتمل کنسورشیم نے پہلی ادائیگی کی شرط رکھ دی، اس بار دے دیں اگلی بار پچھلی ادائیگیوں کے بغیر نیا قرض نہیں مانگیں گے، وزارت خزانہ کے منت ترلوں پر بینکوں نے اگلے ہفتے غور کرنے کا وعدہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجی بینکوں نے تحریک انصاف کی اقتدار میں آنیوالی حکومت کو مزید قرض دینے سے انکار کر دیا ہے۔ حکومت نے پاور سیکٹر کے
گردشی قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے پرائیوٹ کمرشل بینکوں سے 50 ارب روپے مانگے تھےتاہم 8 بینکوں کے کنسورشیم نے کہا کہ پہلے ہی حکومت کو تقریباً 600 ارب روپے قرض دیا ہوا ہے، مزید قرض نہیں دے سکتے۔بینکوں کے انکار پر وزارت خزانہ نے سفارش کرتےہوئے کہا کہ اس بار قرض دے دیں،اگلی بار پچھلی ادائیگیوں کے بغیرنیا قرض نہیں مانگیں گے۔وزارت خزانہ کی سفارش کے بعد بینکوں نے حکومت کی درخواست پر اگلے ہفتے پھرغور کرنے کا وعدہ کرلیا۔