جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی تاجر نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی،32 سالہ نعمان عارف کا تعلق کہاں سے ہے اور وہ کیا کرتے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی تاجر نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی،32 سالہ نعمان عارف کا تعلق کہاں سے ہے اور وہ کیا کرتے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات،ایک پاکستانی تاجر نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر (ایک ملین ڈالر) کی لاٹری جیت لی۔خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نعمان عارف نے پہلی مرتبہ ریفل لاٹری ٹکٹ خریداجس کی قرعہ اندازی منگل کو ہوئی۔واضح رہے کہ عارف کی ایک بائیک لیزنگ کمپنی ہے، وہ 16ویں پاکستانی ہیں،

جنہوں نے 1999 میں لاٹری ٹکٹ کے اجراء کے بعد سے 10 لاکھ ڈالر کا انعام جیتا ٗلاٹری جیتنے کے بعد عارف نے دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کیا، جن کی بدولت انہیں لکھ پتی بننے کا موقع ملا۔اسی دن دو لوگوں نے قرعہ اندازی میں لگڑری کاریں بھی انعام کے طور پر جیتیں۔ان افراد میں نائیجرین نڑاد 51 سالہ آسٹریلوی اینتھونی چیجیوک اور بنگلہ دیشی شہری حافظ اللہ شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب میک لیرن 570 ایس اسپائیڈر اور بی ایم ڈبلیو آر 1200 آر لگڑری کاریں جیتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…