جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن، تین سو ارب روپے سے زائد مالیت کی زمین کی واپسی،شہریار آفریدی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اقتدار کا نزلہ ہمیشہ عام لوگوں پر گرا ٗ اب قانون کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں پر سب سے پہلے ہاتھ ڈالا جا رہا ہے ٗ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو رہا ہے یہ مافیا جتنا طاقت ور ہو اس کیخلاف قانون تو حرکت میں آئیگا ٗ سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے ٗ سی ڈی اے پولیس پر کوئی پریشر نہیں آئے گا ٗقانون سب کیلئے ایک ہے جس نے بھی پاکستان کے ساتھ خیانت کی وہ بخشا نہیں جائیگا ٗ

کچی آبادیوں کے لوگوں کے ساتھ ماضی میں جو ہوا اس پر ہمیں شرمندگی ہے۔ بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں قبضہ مافیا کا خاتمہ ہو رہا ہے یہ مافیا جتنا طاقت ور ہو اس کے خلاف قانون تو حرکت میں آئیگااوران کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد کے G۔12 میں 24 کنال پر قابض مافیا سے 8 سے 9 ارب مالیت کا قبضہ واگزار کرایا، اسی طرح بلیو ایریا میں بھی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے۔شہریار آفریدی نے اعلان کیا کہ کچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے ہاؤسنگ پراجیکٹ ماڈل ویلج کے منصوبے پر عمل ہو گاجبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کا معاملہ بھی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ 33 ہزار کنال زمین وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے پاس آئی ہے ٗاس میں 400 کنال کمرشل ہے لیکن تمام رقبے کی مالیت 300 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پا کستان سے لاقانونیت کا خاتمہ کریں گے، سی ڈی اے پولیس پر کوئی پریشر نہیں آئے گااور کچی آبادیوں کے لوگوں کے ساتھ ماضی میں جو ہوا اس پر ہمیں شرمندگی ہے۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں کا بھی انجام قریب ہے ٗہم نے پاکستان کو لاقانونیت سے پاک کرنا ہے، غریب بچارے زمین خرید کرکے پریشان ہو جاتے ہیں، ان زمینوں سے جو وسائل ملیں گے انہیں غریبوں پر لگایا جائیگا، ریاست کی ذمہ داری غریبوں کو سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے، ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم لوٹنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے،

ہم متاثرین کو سہولیات فراہم کریں، کچی آبادی کے رہائشوں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم بنائی جائیگی، ماضی کے حکمرانوں نے عام پاکستانیوں کو تزلیل کی، اس محرومی کے خاتمہ کا نام نیا پاکستان ہے، ہم قانون کے دائرے میں جو جائز ضروریات ہیں وہ محروموں کو دیں گے، میں میڈیا کو سلام پیش کرتا ہوں ، میڈیا پاکستان کا چوتھا ستون ہے، ہم آہستہ آہستہ اپنے مقصد کی طرف جارہے ہیں ٗ ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں ہر کسی کی عزت ہو۔ سی ڈی اے کی لیگل سکیم کے ساتھ 1200کنال قابض پر

ایکشن لیا جائے گا، قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے، وزیر اعظم نے بھی اس حوالے سے آگاہ کیا ہے قانون سب کیلئے ایک ہے، جس نے بھی پاکستان کے ساتھ خیانت کی وہ بخشا نہیں جائے گا، اس حوالے سے ہم دن رات کام کررہے ہیں، ہمارا ایکشن اس پاکستانی کے خلاف نہیں جو حق حلال کمانے والا ہو، کوئی بھی سہولت کار نہیں بچے گا سب کا حساب ہوگا ، عدالت میں بلڈنگز کے حوالے سے کیس چل رہا ہے، ہماری کو روزانہ 6ارب کا سود دینا پڑرہا ہے، ریاستی ادارے اپنا کام بہت ذمہ داری سے کررہے ہیں، دھرتی ماں کے ساتھ جس نے وفاداری نہیں کی ان کیلئے پیغام ہے اب پاکستان کی حفاظت ہم کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…