جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایک اور بڑی تبدیلی کی تیاریاں، حکومت نے میڈیا کو بھی قابو کرنے کا منصوبہ بنالیا،عمران خان اب میڈیا کے ساتھ کیا کرنیوالے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)ایک اور بڑی تبدیلی کی تیاریاں، حکومت نے میڈیا کو بھی قابو کرنے کا منصوبہ بنالیا،عمران خان اب میڈیا کے ساتھ کیا کرنیوالے ہیں؟حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے اپنے خلاف اُٹھتی آوازوں کو خاموش کرانے کے لئے میڈیا کو بھی قابو کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے انہوں نے کہا کہ آج اگر میڈیا آزاد ہے تو اس آزاد میڈیا کے سب سے بڑے بینیفیشنری بھی عمران خان ہی ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ

عمران خان کے بعض ساتھی ان کو بتارہے ہیں کہ فلاں چینل پر آپ کے خلاف بات ہوتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہونا چاہئے اس لئے کہ اب آپ وزیراعظم ہے ، رؤف کلاسرا نے انتباہ کیا کہ عمران خان کو بھی ایک بات ذہن میں رکھ لینی چاہئے کہ پاکستان میں اگر میڈیا اور عدلیہ آزاد نہیں ہونگے اور آپ میڈیا کو دبانے کے لئے ایساقانون لانے کی کوشش کریں گے تو پھر ان کا حشر بھی نوازشریف کی طرح ہی ہوگا،انہوں نے انکشاف کیا کہ مریم نواز کی طرح عمران خان نے بھی اپنا میڈیا سیل بنارکھاہے لیکن وہ اس کو تسلیم نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ایسی تصاویر موجود ہیں جن میں عمران خان ملاقاتیں کررہے ہیں اور پھر اگلے دن ٹی وی پر بعض افراد آکر نازیبا باتیں کرتے ہیں رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان بہت معصوم بن رہے ہیں مریم نوازبھی یہی کرتی رہی تھیں ، حکومت اپنے آپ کو ہی طاقتور بنانے پر تلی ہوئی ہے اور پیمرا کو ہدایات دی جارہی ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ دو دن قبل فواد چوہدری نے ایک بل پیش کیا ہے اور اس بل میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس بل پر موجودہ وزیراعلیٰ نہیں بلکہ سابق نگران وزیراعلیٰعلی ظفر کے دستخط تھے ،اس بل میں لکھا ہوا ہے کہ پیمرا اور انفارمیشن منسٹری یا حکومت میں پالیسی کے معاملے پر کوئی تنازعہ ہوا تو اس پر آخری فیصلہ حکومت کا ہوگا ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…