اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس کی بنیادی ذمہ داری عوام کی مدد کرنا اور ان کو تحفظ فراہم کرنا ہے اور اس بات کا عملی مظاہرہ ڈولفن فورس کے بائیکرز نے اس طرح سے کیا ہے کہ جان کر آپ کے لبوں پر بھی مسکراہٹ دوڑ جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈ ولفن فورس کے دو اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ مغل پورہ کے علاقے میں سڑک پر دو خواتین کی موٹرسائیکل میں کوئی خرابی آگئی اور وہ ازخود چلنے کے قابل نہ رہی ،
جس پر ڈولفن فورس کے اہلکار وں نے انہیں یوں پریشانی میں چھوڑ دینے کی بجائے مدد کی ٹھانی اور خاتون ڈرائیور کا ہاتھ پکڑا اور کھینچ کر منزل کی طرف رواں دواں ہوگئے۔اسی دوران سڑک پر چلتے ہوئے کسی نے ڈولفن اہلکار وں کی خواتین موٹر سائیکل سواروں کی مدد کرنے کی ویڈیو بنالی جس میں دونوں موٹرسائیکلیں منزل کی طرف رواں دواں ہیں اور ڈولفن فورس کے اہلکارکو خاتون کا ہاتھ پکڑے اس کے موٹر سائیکل کو اپنے ساتھ چلا رہا ہے۔