جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

خیبر پختونخوا میں پراسرار بیماری نے کئی گھرانے اجاڑ ڈالے،یکے بعد دیگرے 7افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ،ہر طرف خوف و ہراس

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوئر دیر(آن لائن)لوئر دیر کے پہاڑی علاقے بریمکی میں پراسرار جان لیوا بیماری کی وباء پھیلنے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، بیماری کا اب تک صحیح تعین نہیں ہو سکا۔لوئر دیر کے علاقے بریمکی میں مبینہ طور پر پراسرار بیماری سے 7 افراد کی اموات کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔بیماری پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت لوئر دیر نے علاقے میں ٹیمیں بھجوادیں جہاں تین سو سے زائد افراد کے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے

بھجوادیئے گئے ہیں۔متاثرہ علاقے کا ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکر م اور ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت نے دورہ بھی کیا ہے۔چکدرہ کے اسپتال میں ہنگامی طور پر اسپیشل وارڈ اور گاؤں میں ڈسپنسری قائم کی گئی ہے، جہاں24گھنٹے ڈاکٹر کی سہولت موجود ہو گی۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی سال سے یہ پراسرار بیماری درجنوں افراد کی موت کی وجہ بن چکی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ملیریا کے 4کیسز کے علاوہ اس علاقے میں کسی اور بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…