وزیراعظم نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دیدی،فوری طورپر نافذ کرنے کا حکم،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

23  ستمبر‬‮  2018

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دیتے ہوئے اسے فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اسے 48گھنٹوں کے اندر اندر اس نئے بلدیاتی نظام کو صوبے بھر میں نافذ کر دیا جائے ۔بتایاگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ سہ پہر پنجاب کی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان نے وزیراعظم عمران خان کو نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اس بلدیاتی نظام کی منظوری دیتے ہوئے اسے فوری طور پر صوبے بھر نافذ کرنے کی منظوری دی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،سینئر صوبائی وزیر علیم خان،صوبائی وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید سمیت کابینہ کے دیگر اراکین اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،گورنر خیبرپختونخواہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ وہ پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بلدیاتی نظام کے بل کو پیش کرکے قانون سازی کے بعد اس کو فوری طور پر نافذ العمل کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سٹیٹس کو توڑنے کیلئے جلد از جلد اس نظام کو نافذ کیا جائے اوراس نئے بلدیاتی نظام سے اختیارات کو عوامی اور نچلی سطح پر منتقل کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے سے عوام اپنے نمائندوں کا احتساب کر سکیں گے وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ماضی میں منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی قانون سازی کی بجائے ترقیاتی فنڈز کے حصول کیلئے کوششیں کرتے رہتے تھے جس کے باعث عوامی مسائل حل نہیں ہوتے تھے انہوں نے کہا کہ اس لئے بلدیاتی نظام بھی تبدیلی کی جا رہی ہے اور اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلیاں اور نالیاں بنانا کسی ایم پی اے یا ایم این اے کے کام نہیں ہیں یہ کام صرف اور صرف عوام کے منتخب کردہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین اور کونسلر کے ہیں اس لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوامی مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…