جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی خود اپنے ساتھ مخلص نہیں تو ہمارے چیف جسٹس یا وزیر اعظم کیا کر سکتے ہیں ؟نجی بینک کا یہ کیشیئر ڈیم فنڈ میں جمع کرائی گئی رقم کس کے اکائونٹ میں منتقل کرتےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا؟ پاکستانی آئندہ ہوشیار رہیں

datetime 22  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد پاکستانیوں نے ڈیمز فنڈ میں دل کھول کر عطیات جمع کرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور بیرون ملک پاکستانی بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ایسے میں ایک ایسا واقعہ پیش آگیا ہے جس نے ڈیم فنڈز کیلئے عطیہ مہم پر شکوک وشبہات کے سائے ڈالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ نجی ویب سائٹ کی

رپورٹ کے مطابق لاہور میں واقعہ ایک بینک کی برانچ کا ملازم ڈیمز فنڈ میں جمع کرائی جانیوالی رقم نامعلوم اکائونٹ میں منتقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ جب وہ رقم جمع کرانے گیا تو ڈیپوزٹ فارم بھرا گیا اور پھر رقم جمع کرائی گئی جس کے بعد ڈیوٹی پر موجود کیشئر نے ڈیپوزٹ فارم پر دستخط کئے اور مہر لگائی اور زبانی ہی بتا دیا کہ آپ کی رقم ڈیمز فنڈ میں منتقل ہو گئی ہے۔ رقم کی منتقلی کے حوالے سے تذبذب کے شکار شہری نے یہ جاننے کیلئے کہ آیا اس کی رقم واقعی صحیح اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی ہے یا نہیں، نے ثبوت کے طور پر کیشئر سے ڈیپوزٹ سلپ مانگی تو اس نے سلپ دینے سے صاف انکار کر دیا اور یہی کہتا رہا کہ اس کی رقم ڈیمز فنڈ میں منتقل ہو گئی ہے۔ شہری اس تمام صورتحال سے بددل ہو کر چلا گیا لیکن پھر صورتحال کو مزید جانچنے کیلئے دوسری برانچ سے مزید 500 روپے فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا۔ وہ اسی بینک کی ایک اور برانچ پر گیا اور رقم جمع کروائی تو کیشئر نے حیران کن طور پر اسے ڈیپوزٹ سلپ فراہم کر دی جس پر ڈیمز فنڈ کیلئے اکاؤنٹ نمبر اور رقم کی منتقلی کی تفصیلات بھی درج تھیں۔ مذکورہ برانچ منیجر سے جب اس حوالےسے بات چیت کی گئی تو انہوں نے تصدیق کی کہ اگر کوئی کسٹمر اصرار کرے تو اسے ڈیپوزٹ سلپ فراہم کرنا لازمی ہے اور جب اسے پہلی پرانچ کے

کیشئر کے روئیے سے متعلق بتایا تو انہوں نے بھی اس کے روئیے پر شک کا اظہار کیا۔ اس سب کے بعد متاثرہ شخص اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ پہلی برانچ پر پہنچ گیا اور آپریشن منیجر کو ساری صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے جواب طلب کیا جس پر اس نے ڈیمز فنڈ کیلئے جمع کرائی جانے والی رقم نامعلوم اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کا اعتراف تو کر لیا مگر ساتھ ہی اسے ’غلطی‘

قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ اکاؤنٹ سے رقم واپس حاصل کر کے ڈیمز فنڈ کیلئے مخصوص اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آپ کو بھی اس طرح کے کسی معاملے کا سامنا کرنا پڑے تو فوراً بینک کے منیجر سے رابطہ کر کے شکایت درج کروائیں اور اگر پھر بھی تسلی نہ ہو تو پھر ای میل کے ذریعے سٹیٹ بینک سے بھی شکایت کی جا سکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…