اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ریلوے کے وزیر شیخ رشید نے گیس کی قیمتوں کے اضافے کی مخالفت کردی، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس کی کہانی سامنے آگئی۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے حکومت کی مخالفت کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے غلط فیصلہ کیا ہے۔عوام کے لیے صرف گیس ہی مہنگی نہیں ہوئی،اب روٹی بھی مہنگی ہو جائے گی اور گیس کے استعمال سےبننے والی
ہر چیز کی قیمت بڑھ جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے اس اقدام سے مہنگائی کا طوفان آئے گااس لیے حکومت ایسا کوئی قدم نہ اٹھائے جو عوام میں غیر مقبول ہو۔عوام اس فیصلے کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔شیخ رشید احمد کا کہناتھا عوام حکومت کی کوئی ایسی وضاحت قبول کرنے کو تیار نہیں ہوں گے گیس مہنگی ہونے سے نہ صعرف بجلی مہنگی ہو گی بلکہ ملکمیں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک دیگر وزرا بھی حکومت کی گیس مہنگی کرنے کے عمل سے متفق نظر نہیں آئے۔