منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

افغان پالیسی میں بھی بڑی تبدیلی، پاکستان نے نئی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2018 |

واشنگٹن(آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرنے پر زور دیا ہے۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں ہی افغانستان میں امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے پاکستان کا مثبت کردار جاری رکھنے کا اعادہ کیا تھا۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پہلا

دورہ افغانستان کا ہی کیا جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں سنجیدہ ہے۔ وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان کے دوران پیغام دیا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے تعمیری کردارادا کرتا رہے گا۔ ملیحہ لودھی نے بتایا کہ عید الفطر کے دوران افغانستان حکومت اور طالبان کے درمیان سیز فائرمعاملات کو امن کی جانب لے جانے کا مثبت اشارہ ہے۔ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے افغانستان میں جاری طویل جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کی تجویز کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ اگر ان مسائل کے حل کے لیے لچک نہ دکھائی گئی تو سیاسی حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات التوا کا شکار ہو سکتے ہیں، داعش اور اس کے زیر اثر گروہوں سے افغانستان اور اس کے پڑوسیوں ہی نہیں دنیا کو خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و استحکام کے لیے افغانستان پاکستان ایکشن پلان دونوں ممالک کے مابین جامع مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک کی حیثیت رکھتا ہے



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…