ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سانحہ ماڈل ٹان کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دینے کیلئے فوری اقدامات، تحریک انصاف نے بالاخر بڑا قدم اُٹھاہی لیا، دھماکہ خیز اقدام

datetime 18  ستمبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی) سانحہ ماڈل ٹان کے زمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایک اندوہناک واقعہ ہے جس میں 14 بیگناہ شہریوں کو بیدردی سے شہید کیا گیا‘ سانحہ ماڈل ٹان ملکی تاریخ کاایک ایسا دردناک واقعہ ہے جس کی سنگینی سے کوئی بھی فرد یا جماعت انکار

نہیں کر سکتی‘ لیکن سابق حکومت کے دور میں شہدائے ماڈل ٹان کے ورثا اور انصاف پسند عوامی حلقے مکمل انصاف کے منتظر رہے‘ مجرم آزاد گھومتے رہے۔ جسٹس باقی نجفی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے باوجود جرم کرنے والے قانون کی گرفت میں نہیں آئے سانحہ ماڈل ٹان کے شہدا کے ورثا کو حقیقی انصاف فراہم کیا جائے وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکیا جائے قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…