اسلا م آ با د (ْ آن لائن )منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک پاکستانی سیاسی شخصیت فرحان جو نیجو اور ان کی اہلیہ کو برطانیہ میں گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی جوڑے کو لندن کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے انٹرنیشنل کرپشن یونٹ نے سرے کاؤنٹی سے گرفتار کیا اور یہ گرفتاری برطانیہ میں 8 ملین پاؤنڈ کی جائیداد کے قانونی ذرائع فراہم نہ کرنے پرعمل میں آئی۔اس حوالے سے نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کردیا گیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات میں قومی احتساب بیورو
(نیب) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی معاونت حاصل رہی۔دونوں برطانیہ میں 80 لاکھ پاؤنڈ سے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں۔۔فرحان جونیجو نے 2013 میں ٹڈاپ اسکینڈل میں فراڈ کر کے رقم لوٹی ۔وہ پیپلزپارٹی کے سابق رہنما مخدوم امین فہیم کے فرنٹ مین تھے انہوں نے امریکہ ، دبئی اور سوئٹزر لینڈ کے بعد رقم برطانیہ منتقل کی۔ یہ رقم 7 ارب روپے بنتی ہے جو کہ حوالہ ہونڈی کے ذریعے امریکہ بھجوائی گئی ۔فرحان جو نیجو ٹڈاپ اسکینڈل کی مرکزی کردار تھے برطانوی ادارے نے ان کو مانٹیرنگ کے بعد گرفتار کیا ہے۔