اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کے قیام کا اعلان منگل کو متوقع ہے، حکومت قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے کمیشن کے قیام کا اعلان کرے گی۔ پیر کو نجی ٹی کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کے عشائیے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشرویات فواد چوہدری نے شرکت کی۔ اس موقع پر
شہباز شریف نے فواد چوہدری سے پارلیمانی کمیشن نہ بنانے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ اب تک حکومت نے کمیشن نہیں بنایا۔ اپوزیشن کمیشن نہ بننے پر بھرپور احتجاج کریگی۔ اس موقع پر چوہدری فواد حسین نے اپوزیشن لیڈر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا(آج) اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ آپ کے احتجاج کی وجہ سے اب تک کمیشن نہیں بن سکا۔