کاؤنٹ ڈاؤن شروع،اہم سرکاری ادارے سے 200 سے زائد کارکنوں کو برطرفی کا حکم سنا دیا گیا،کھلبلی مچ گئی

14  ستمبر‬‮  2018

اٹک (آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ فتح جنگ نے 200 سے زائد کارکنوں کو برطرفی کا حکم سنا دیا ایک ہفتے کے اندر اندر کارکنوں کو نوکریوں سے نکال دینے کا فیصلہ ، کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،

ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے مزدور ایکشن کمیٹی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی میڈیا نمائندوں سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیر کے آغاز سے علاقہ کے 200 سے زائد افراد پراجیکٹ ڈائریکٹر آصف شاہ نے میں مذکورہ ملازمین کو برخاستگی کے زبانی احکامات صادر کیے ہیں ملازمتوں سے نکالے جانے کے حکم پر غریب ورک چارج ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے یہ تمام ملازمین گزشتہ 10 سال سے نیو ایئرپورٹ اسلام آباد میں ملازمتیں کر رہے تھے مزدور ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سید جعفر شاہ ، ملک قدیر ، ملک طارق ، ظہیر احمد اور حاجی فراقت نے کہا ہے کہ نئی حکومت کے آتے ہی ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے غریب ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہا ہے جو انتہائی ظلم اور نا انصافی ہے اتھارٹی کے نادر شاہی حکم سے سینکڑوں خاندانوں کے چولہے ٹھنڈے ہو جائیں گے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایئرپورٹ پر کام کرنے والے سینکڑوں غریب ملازمین کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے ۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نیو اسلام آباد ایئرپورٹ فتح جنگ نے 200 سے زائد کارکنوں کو برطرفی کا حکم سنا دیا ایک ہفتے کے اندر اندر کارکنوں کو نوکریوں سے نکال دینے کا فیصلہ ، کارکنوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، ظالمانہ اقدام کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…