پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کلثوم نواز کی نماز جنازہ سے قبل جاتی امراء سے اہم گرفتاری

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کی نمازہ جنازہ آج شریف میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ سابق خاتون اول کے انتقال کے بعد جاتی امرا کارکنوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔مسلم لیگ ن کے کارکنان بڑی تعداد میں موجود ہیں اور اپنے قائد سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔جاتی امرا کے باہر موجود کارکنان نے ایک موبائل چور بھی پکڑا۔ موبائل چور کارکنان اور

جاتی امرا کے باہر موجود لوگوں کے موبائل اور نقدی چوری کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اُسے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ ن لیگی کارکنان نے موبائل چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ دریں اثنا بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی لاہور ایئرپورٹ سے جاتی امرا شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچا دیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی شریف کمپلیکس میں موجود ہیں۔بیگم کلثوم نواز کا سفر آخر۔ میت جاتی امرا میں شریف میڈیکل کمپلیکس پہنچادی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی وہاں موجود ہیں۔ سابق خاتون اول کا جسد خاکی ہیتھرو ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے سات پانچ آٹھ کے ذریعے لاہور پہنچایا گیا۔ پرواز نے چھ بجکر اڑتالیس منٹ پر لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ شریف فیملی کے تیرہ افراد بھی میت کے ہمراہ لاہور پہنچے۔ شہبازشریف، اسما ڈار، حلیمہ ڈار، عثمان ڈار، سائرہ صالح، زکریا حسین شریف، صلاح الدین بٹ، صائمہ طارق، ڈاکٹر خدیجہ حفیظ مرزا، ڈاکٹر عدنان، فیصل ٹوانہ اور اعجاز گل میت کے ہمراہ آئے ہیں۔حمزہ شہباز، سلمان شہباز، یوسف عباس، عزیز عباس اور عطا تارڑ نے ایئرپورٹ سے میت کووصول کیا۔ اس موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ جاتی امرا سمیت انیس مقامات پر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ تین ایس پی، تین ڈی ایس پی، چھ ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ سیکیورٹی انجام دے رہے ہیں۔ جاتی امراکیمرکزی راستیاور

ایجوکیشن پلی پر آٹھ واک تھروگیسٹس نصب کیے گئے ہیں۔ مختلف مقامات پر ایلیٹ فورس کی نو گاڑیوں کی پیٹرولنگ جاری ہے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچ گئی، کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ شریف فیملی کے 13 افراد بھی لاہور پہنچ گئے،صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف اور حسین نواز کے دونوں بیٹے پرواز سے وطن واپس پہنچے۔اسما ڈار ،حلیمہ ڈاراورعثمان ڈاربھی میت کے ہمراہ پاکستان آئے،

ان کے علاوہ محمد عدنان ،فیصل ٹوانہ ،آصف بیگ مرزا،خدیجہ حفیظ مرزا، ذکریا حسین اور صلاح الدین بٹ بھی پاکستان پہنچے،پرواز پی کے 758 سے صائمہ طارق اور اعجاز گل بھی میت کے ہمراہ پہنچے۔بیگم کلثوم نواز کی میت شریف میڈیکل سٹی پہنچا دی گئی ،سابق خاتون اول کی میت شریف میڈیکل سٹی کے سرد خانے میں رکھ دی گئی۔سابق وزیراعظم نوازشریف نے شریف میڈیکل سٹی میں اپنی اہلیہ کلثوم نوازکا دیدار کیا،

مریم نواز اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے بھی بیگم کلثوم نواز کا دیدار کیا۔بیگم کلثوم نوازکی میت نمازہ جنازہ کے وقت سردخانے سے لائی جائے گی،مرحومہ کی نمازجنازہ شام5بجے شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائے گی،ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گی ،بیگم کلثوم نواز کو سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…