جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف جب قید میں تھے تو بیگم کلثوم نواز شیخ رشید سے ملنے لال حویلی آئیں، شیخ رشید نے ان کیساتھ ایسا کیا سلوک کیا کہ وہ روتے ہوئے لال حویلی سے باہر نکلیں؟معروف صحافی جاوید چوہدری کا حیران کن انکشاف

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف صحافی، تجزیہ کار و کالم نگار جاوید چوہدری نے اپنے پروگرام میں شیخ رشید اور شریف خاندان کے درمیان اختلاف کی وجہ بننے والا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید اور میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلاف کی وجہ سے یہ واقعہ تھا جب بیگم کلثوم نواز 1999میں تحریک کے سلسلے میں ملاقات کیلئے شیخ رشید سے ملنے

ان کی رہائش گاہ لال حویلی گئی تھیں اور واپسی پر روتے ہوئے سیڑھیاں اتری تھیں۔ جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کیساتھ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے درمیان اختلاف کی بنیادی وجہ یہی بیگم کلثوم نواز کا واقعہ بنا۔یہ 1999کے واقعات ہیں جب نواز شریف ، شہباز شریف اور ان کا خاندان قید ہو گیا تو بیگم صاحبہ نے مسلم لیگ ن کو چلانے کی کوشش کی اور ان کو لیکر آگے بڑھیں۔ اس وقت وہ شیخ رشید سے ملنے کیلئے لال حویلی آئی تھیں اور جب وہاں ان کی شیخ رشید سےملاقات ہوئی تو شیخ رشید نے انہیں کہا کہ آپ کیا تلاش کر رہی ہیں، اب آپ کا خاوند اور بچے باہر نہیں آسکتے، چپ کر کے لاہور بیٹھیں آرام سے ، یہ سٹرگل اور تحریک چلانا بند کریں۔ جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ لال حویلی کی سیڑھیوں سے روتے ہوئے نیچے اتری تھیں۔ یہ وہ بات ہے جو حسین نواز صاحب نے ایک بار مجھے سے بھی کی تھی اور میاں نواز شریف صاحب نے بھی۔ بچوں کا یہی کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ماں کو زندگی میں صرف ایک بار روتے ہوئے دیکھا ہے اور وہ موقع لال حویلی کی سیڑھیوں سے اترے ہوئے تھا۔ یہ وہ چیز تھی جس کی وجہ سے شریف خاندان اور مسلم لیگ ن شیخ رشید کیلئے دروازے بند کر دئیے تھے۔واضح رہے کہ مشرف دور میں اپنے شوہر نواز شریف اور بچوں کے قید کئے جانے کے بعد بیگم کلثوم نواز نے مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھالی اور اے آر ڈی کے پلیٹ فارم پر ساری جماعتوں کو اکٹھا کرنے میں کامیاب ہو گئیں جس کے بعد آپ نے ملک کے طول و عرض میں تحریک شروع کر دی جس سے اس وقت کے فوجی آمر پرویز مشرف تنگ آگئے تھے اور انہوں نے شریف خاندان کو سعودی عرب جلاوطن کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…