پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

کلثوم نواز کی بیماری کو جعلی کہنے والے اب کیا کہیں گے؟ معروف صحافی طلعت حسین نے پروپیگنڈہ کرنیوالوں کو آئینہ دکھا دیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر معروف صحافی طلعت حسین نے ان کی بیماری کو جعلی اور جھوٹا ڈرامہ قرار دینے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں معروف صحافی طلعت حسین نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری کو جھوٹ کہنے والے اب ان کے انتقال پر کیا کہیں گے؟ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اب ان تمام لوگوں کو ہمدرد بنتا ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

جبکہ ان کے شوہر نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت کی اپیل کو بار بار مسترد کیا جاتا رہا۔طلعت حسین نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں نواز شریف کی بیگم کلثوم نواز سے آخری گفتگو کی ویڈیو بھی شئیر کی۔واضح رہے اس سے پہلے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے شریف فیملی سے معافی مانگ لی ہے، شریف خاندان کی دل آزاری کرنے پرمعافی مانگتا ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے شریف خاندان نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق بیان کرنے پرمعافی مانگ لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میری وجہ سے شریف خاندان کی دل آزاری ہوئی۔میں نے بیگم کلثوم نواز کی بیماری سے متعلق شریف خاندان کی دل آزاری کی تھی۔ واضح رہے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء4 اعتزاز احسن نے اس وقت اس بات پر بیانات دیے تھے کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک شریف فیملی کا اپنا کلینک ہے ، ان کا جوبھی فرد بیمار ہوتا ہے اس کووہاں منتقل کردیا جاتا ہے۔ اس بیان پرشریف فیملی کی کافی دل آزاری ہوئی تھی تاہم آج بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اعتزاز احسن نے معافی مانگ لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…