سعودی حکومت نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی

9  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آن لائن ) سعودی حکومت نے اگلے سال حج کیلئے پاکستان کے کوٹے میں اضافے کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کرلیا ہے جبکہ مکہ اور مدینہ میں پاکستان ہاؤس کی تعمیر کیلئے اراضی فراہم کرنے کی درخواست سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے سامنے پیش کی جائے گی ان خیالات کا اظہار سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عواد نے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ممتاز علی شاہ اور وزارت کے دیگر افسران بھی موجود تھے. سعودی وزیر ڈاکٹر عواد نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب باہم محبت، دوستی اور بھائی چارے کے بندھن میں جڑے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام میں جذباتی قربت اور وابستگی ہے .انہوں نے کہا سعودی حکومت ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی ہر کڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق نے سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عواد کی پاکستان آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا .سعودی وزیر سے بات چیت کے دوران پیرانوار الحق قادری نے درخواست کی کہ سعودی حکومت پاکستان کیلئے مختص حج کوٹہ میں مزید 40 سے 45 ہزار کا اضافہ کرے اور عمرہ زائرین کیلئے ب?ی مزید آسانیاں پیدا کی جائیں.علاوہ ازیں وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت پاکستان مکہ اور مدینہ منورہ میں پاکستان ہاوس قائم کرنا چاہتی ہیاس حوالے سے انہوں نے درخواست کی سعودی حکومت اراضی فراہم کرے. سعودی وزیر اطلاعات و ثقافت ڈاکٹر عواد نے آمادگی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ آئندہ سال حج میں پاکستانیوں کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا جبکہ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ عمرہ زائرین کے لیے بھی مزید آسانیاں پیدا کی جائیں گی. تاہم مکہ اور مدینہ منورہ میں اراضی فراہمی کے حوالے سے ڈاکٹر عواد بن صالح نے کہا کہ اس مطالبے کو سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کے سامنے پیش کیا جائے گا اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وزیراعظم پاکستان کی سعودی میں آمد کے موقع پر اس مسئلہ کو بھی حل کر لیا

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…