وفاقی وزیرپانی و بجلی کا قلمدان ایسے رہنما کو سونپ دیاگیاکہ پاکستانی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی

9  ستمبر‬‮  2018

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک )راہنماء تحریک انصاف،سابق وزیر مملکت برائے خزانہ اورحلقہ این اے17ہری پور سے ریکارڈووٹ حاصل کر کے ایم این اے منتخب ہونے والے عمر ایوب خان کووفاقی وزیرپانی و بجلی کا قلمدان سونپ دیاگیا،حلقہ سمیت ہزارہ بھر کے عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی،باصلاحیت راہنماء کواہم وزارت سونپنے پرحلقہ کے عوامی سماجی و سیاسی حلقوں کا وزیراعظم عمران خان کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین،

عمرایوب خان کے والدبزرگ پارلیمنٹیرین گوہرایوب خان بھی اسپیکرقومی اسمبلی اوروزیرخارجہ کے علاوہ وفاقی وزیر پانی و بجلی رہ چکے ہیں،سابقہ تجربات اوروسیع ترتعلقات سے ضلع ہری پور کے عوام کو عمرایوب خان کی حالیہ وزارت سے بھی ریکارڈمنصوبے ملنے کا قوی امکان،حلقہ کے عوام کی توقعات بھی بڑھ گئیں،عمرایوب خان کے دفتر میں مبارکبادوں کے لیے آنے والوں کا تانتابندھ گیا۔گذشتہ روز سابق وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ اورراہنماء تحریک انصاف عمرایوب خان کووفاقی کابینہ میں شمولیت کی خبرملتے ہی حلقہ این اے17ہری پور سمیت ہزارہ بھر کے عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی اورلوگ فون و سوشل میڈیاکے علاوہ مبارکبادوں کے لیے عمرایوب خان کے دفتر پہنچ گئے جہاں رات گئے تک مبارکبادوں کے لیے آنے والوں کا تانتابندھارہا۔عوامی سماجی سیاسی حلقوں کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ کے قابل ترین اورتجربہ کاروباصلاحیت سیاست دان کو ہزارہ سے وفاقی کابینہ میں بحیثیت وفاقی وزیرپانی و بجلی کی حیثیت سے نمائندگی دے کر ہری پور ہزارہ کے عوام کے دل جیت لیے ہیں جس سے ملک بھر سمیت ہزارہ بھر میں تعمیروترقی کا ایک نیادورشروع ہو گا ۔ان حلقوں کے مطابق عمر ایوب خان پہلے بھی وفاقی وزیرمملکت برائے خزانہ رہ کر ضلع ہری پور کے عوام کے لیے گراں قدرخدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ ان کے والدگرامی بزرگ پارلیمینٹیرین گوہرایوب خان بھی اسپیکرقومی اسمبلی،وزیرخارجہ کے علاوہ وفاقی وزیرپانی وبجلی کی حیثیت سے گراں قدرخدمات انجام دے چکے ہیں

اوران تجربات و تعلقات کابجاطورپرعمرایوب خان فائدہ اٹھاکراپنے حالیہ وفاقی وزیرپانی و بجلی کے دورانیے کو بھی عوامی خدمات کے حوالے سے یادگاربنائیں گے۔مزیدبراں سوشل میڈیااورفون کے علاوہ رات گئے تک عمرایوب خان کے دفتر میں حلقہ کے عوام کا تانتابندھارہاعوام علاقہ نے ہزارہ کو اہم وزارت دینے پر وزیراعظم عمران خان کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے نہایت مستحسن فیصلہ قراردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…