اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

اربوں ڈالرز کی تجارت کی خواہش، ہم آپ کو یہ چیز دینے کو تیار ہیں ،ا یران نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی

datetime 8  ستمبر‬‮  2018 |

کوئٹہ ( آئی این پی ) کوئٹہ میں متعین ایرانی قونصل جنرل آغا محمد رفیعی نے کہاہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی ،اسلامی ،ثقافتی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں ،پاکستان کے ساتھ 5ارب ڈالر کے تجارتی اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہے اس کیلئے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ نظام بنانے اور ریلوے ٹریکس کی مرمت بھی ضروری ہے ۔

وہ ہفتہ کو کوئٹہ میں ایس پی ڈی ایف کے زیراہتمام یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سیکنڈایرانی قونصل جنرل امیر حسین شاکری،رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ ،ممتاز قانون دان ملک محمدسلیم علی زئی ،پروفیسر نسیم اچکزئی ،ودود جمال بڑیچ، نوابزادہ ہارون رئیسانی ودیگر بھی موجود تھے۔ایرانی قونصل جنرل آغا محمدرفیعی کاکہناتھاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان مثالی ،اسلامی ،ثقافتی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں بلکہ دونوں ممالک نے مشکل حالات میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ بھی دیاہے ،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستانی عوام اور حکومت کومبارکباد پیش کرتے ہیں ،ایران اور پاکستان کی عوام،حکمرانوں اور عسکری قیادت کے درمیان اچھے تعلقات ہیں بلکہ تجارتی تعلقات بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں ،دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ سال دوطرفہ تجارتی حجم کو 5ارب ڈالرتک لے جانے کے عزم کااظہار کیاتھا اس کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہے تجارت کے فروغ کیلئے بینکنگ نظام بنانے اور ریلوے ٹریکس کی حالت زار کو بہتر بناناہے از حد ضروری ہے ،دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافے سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کی صنعت وتجارت سے وابستہ افراد اور عوام کو ہوگا انہوں نے کہاکہ چاہ بہادر اور گوادر کی بندرگاہوں کو ملانے سے نہ صرف دونوں ہمسایہ برادراسلامی ممالک کو فائدہ ملے گا بلکہ یہ خطے کی معاشی تقدیر بھی بدلنے کیلئے کافی ہوگا ،انہوں نے کہاکہ ہم تجارتی معاہدے میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کرنے کے خواہاں ہے ،

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے کہ طویل سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان 2مزید کراسنگ پوائنٹس بھی بنائے جائیں اس سے لیگل کراسنگ اور قانونی تجارت کوفروغ حاصل ہوگا،انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر کام بین الاقوامی قوتوں کی سازشوں کی بدولت روکاہواہے ہماری کوشش ہے کہ اس سلسلے میں درپیش رکاوٹیں دور کی جائیں انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کو مزید 1000میگاواٹ بجلی دینے کو بھی تیار ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…