اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ کراتے ہوئے سلام آباد کو ’’غیر ضروری سفر سے احتیاط ‘‘ کے شہروں کی فہرست سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے محکمہ عالمی امور نے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری میں ترمیم کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا کے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے دوران خدشات میں کمی ہوئی ۔لہٰذا پاکستان کے شہر اسلام آباد کو’’غیر ضروری سفر سے احتیاط ‘‘کے
شہروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ کینیڈا کے اس فیصلے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن اٹاوہ کی جانب سے جاری بیان میں اس امر کی تائید کی گئی اور کہا گیا کہ کینیڈا کے اس اقدام سے پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کینیڈا کے اس اقدام سے واضح ہو گیا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس کینیڈا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے سفر کے لیے ہدایات جاری کی تھیں۔