جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اب آیا اونٹ پہاڑ کے نیچے: جعلی بینک اکاونٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل، کمیٹی میں آئی ایس آئی کا کونسا دبنگ افسر شامل ہے؟

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے جعلی اکائونٹس کیس میں جےآئی ٹی تشکیل دینے کا حکم نامہ جاری ہونے کے بعد جے آئی ٹی ممبران کی نامزدگی بھی کر دی گئی ہے ۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی، کمشنر کارپوریٹ آفس، ایف آئی اے، نیب، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے افسران شامل ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جے آئی میں کمشنرکارپوریٹ ٹیکس آفس

عمران لطیف منہاس ، ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل احسن صادق،ڈائریکٹرنیب نعمان اسلم،ایس ای سی پی کے ڈائریکٹرمحمدافضل،آئی ایس آئی کے بریگیڈیرشاہد پرویزاور ایف بی آر کے ٹیکس کمشنر عمران لطیف جے آئی ٹی میں شامل ہیںسپریم کورٹ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے کے مطابق جے آئی ٹی کوایف آئی اےایکٹ، اینٹی کرپشن قوانین کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے،جے آئی ٹی کوضابطہ فوجدرای،نیب آرڈیننس کے تحت اختیارات حاصل ہونگے،جے آئی ٹی اپنی سہولت کے مطابق سیکرٹریٹ تشکیل دےگی،جے آئی ٹی کاکوئی رکن،نہ ہی ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق پریس ریلیزیااطلاع جاری کریگا،جے آئی ٹی15 روزبعدپیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائےگی۔سپریم کورٹ نے رینجرزکوجے آئی ٹی ارکان کوسیکیورٹی فراہم کرنےکاحکم جاری کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی کے تمام افسران کی سکیورٹی کو سخت کر دیں ،سکیورٹی فراہم کرنے کا مقصد تحقیقات کو شفاف اور موثر بنانا ہے،ملک کے تمام انتظامی ادارے جے آئی ٹی کی معاونت کے پابندہوں گے۔واضح رہے کہ جعلی اکائونٹس کیس میں جعلی اکائونٹ کے  ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں سابق صدر آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور زرداری کے دوست اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید سمیت حسین لوائی و دیگر شامل ہیں جن میں سے آصف زرداری اور فریال تالپور ضمانت پر ہیں جبکہ باقی افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…