منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہر طرف سے کامیابیوں کے دروازے کھلنے لگے، بحرین کے شاہی خاندان نے عمران خان کی حکومت کو زبردست پیشکش کر ڈالی

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بحرینی شاہی خاندان کے اہم رکن شیخ احمد بن علی عبداللہ الخلیفہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد، بحرین کے دورے کی دعوت ، پاکستانی بحرین فرینڈ شپ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری رانا عبدالرشید اور گلف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدار شیخ ساجدنے شاہی مکتوب وزیراعلیٰ کو پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بحرین فرینڈ شپ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری رانا عبدالرشید اور گلف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدار شیخ ساجدنےآج وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی اور اس میں بحرینی شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد بن علی عبداللہ الخلیفہ کا ان کے نام مکتوب اور مبارکباد ی پیغام پہنچایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے نام مکتوب میں شیخ احمد بن علی عبداللہ الخلیفہ نے خط میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی خدمت کرنے کی آپ کی صلاحیت ہر شک و شبہ سے بالاتر ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی رہنمائی اور عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔شیخ احمد بن علی عبداللہ الخلیفہ کی جانب سے سردار عثمان بزدار کو بحرین کے دورہ کی دعوت بھی دی گئی۔شیخ احمد بن علی عبداللہ الخلیفہ نے کہاکہ بحرین آپ کا دوسرا گھر ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دورے کی دعوت شکریہ کے سا تھ قبول کر لی ۔اس موقع پرپاکستانی بحرین فرینڈ شپ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری رانا عبدالرشید اور گلف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیدار شیخ ساجدنےوزیراعلیٰ کو بتایا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بحرین میں اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے انویسٹمنٹ کانفرنس کرائی جائے گی،جس کا اہتمام اور اخراجات اوورسیز پاکستانی رضا کارانہ طو رپربرداشت کریں گے۔ اوورسیز پاکستانیز کا کہنا ہے

کہ بحرین کے سرمایہ کاروں کو موجودہ حکومت کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔بحرین میں بسنے والے پاکستانی مختلف شعبوں میں تعاون اورسرمایہ کاری کر یں گے ۔ وزیراعظم عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے کی تکمیل کے لئے بھی ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔وزیراعلیٰ نے پاک بحرین فرینڈ شپ سوسائٹی اور گلف چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…