بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

تبدیلی کا پہلا ایکشن! 100کرپٹ افراد کی فہرست تیار!پہلے مرحلے میں کس کیساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ معروف صحافی عمر چیمہ نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2000ء میں کرپشن کے خلاف مہم اپنے عروج پر رہی۔ بدعنوان عناصر کے خلاف رویہ ’’صفر برداشت‘‘ کا تھا۔ فوجی حکمراں پرویز مشرف کے دور میں احتسابی عمل کے ذمہ دار لیفٹیننٹ جنرل (ر) سیّد امجد حسین نے 200 پاکستانیوں کی فہرست پیش کی تھی۔نامور صحافی عمر چیمہ اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں کہ عوام کا پیسہ لوٹ کر بیرون ممالک رکھنے کا الزام تھا۔

چوری کے ان اثاثوں کا کھوج لگانے کے لئے ایک غیرملکی فرم سے معاہدہ کیا گیا۔ جو اثاثے بازیاب ہوتے ان میں سے 20 فیصد اس فرم کو ملتا۔ 2003ء میں معاہدہ مقدمہ بازی کے نتیجے میں ختم ہوگیا۔ آف شور کمپنی براڈشیٹ ایل ایل سی نے نیب کے خلاف 50 کروڑ ڈالرز کا مقدمہ دائر کر دیا۔ کونسل آف انٹرنیشنل آربٹریشن (سی آئی اے) میں معاہدے کی خلاف ورزی پر مقدمہ کیا گیا۔ جس میں پرویز مشرف حکومت پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے فراہم کردہ معلومات ہدف شدہ افراد کو نشانہ بنانے کی غرض سے سودے بازی کے لئے استعمال کیں۔ اب جبکہ لندن میں قائم سی آئی اے کا فیصلہ جلد آنے والا ہے جس میں پاکستان کے لئے ریلیف کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔ ایسے میں بدعنوان عناصر کی ایک اور فہرست گردش میں ہے۔ اس بار انسداد بدعنوانی کی مہم کی قیادت عمران خان حکومت کے ہاتھوں میں ہے۔ بدعنوان عناصر کے خلاف اس مہم کے پہلے مرحلے میں 100 بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔ 2000ء میں بازیاب رقوم کا 20 فیصد اس غیرملکی فرم کے لئے محفوظ رکھا گیا تھا۔اب اتنی ہی رقم دینے کا وعدہ بدعنوانی کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے رکھا گیا ہے۔ 2000ء میں بدعنوان عناصر کی مبینہ فہرست میں نوازشریف، آصف علی زرداری، گجرات کے چوہدری برادران، دیگر سیاست دان، کاروباری شخصیات اور کچھ جنرلز شامل تھے۔ دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان دور کی مرتب کردہ 100 مبینہ بدعنوانوں کی فہرست میں کون کون شامل ہیں؟ احتساب پر وزیراعظم کے خصوصی معاون شہزاد اکبر کے مطابق

40 سے 50 افراد کے نام ذہن میں ہیں۔ ہم مزید نام تلاش کریں گے۔ ان میں ٹیکس چور، عوام کا پیسہ لوٹنے والے اور مالی جرائم میں ملوث دیگر بڑی مچھلیاں شامل ہیں۔ ان کے مطابق جرم کا حجم کسوٹی ہوگی۔ ماضی کے برخلاف کسی غیرملکی فرم کو کھوج لگانے کی ذمہ داری دینے کی بجائے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ اس سے قبل کوشش تنہا نیب کا اپنا اقدام تھا۔ اس بار ایف بی آر اور ایف آئی اے کو بھی ہم رکاب رکھا گیا ہے۔

نئی فہرست میں مذکورہ تینوں محکموں کو مطلوب افراد کے نام شامل ہوں گے۔ چوری شدہ اثاثوں کی بازیابی کس قدر آسان ہوگی؟ اس کا کوئی بھی اندازہ لگا سکتا ہے۔ حتیٰ کہ شہزاد اکبر بھی اس بارے میں کوئی قطعی وقت بتانے کے لئے تیارنہیں ہیں۔ایک روز قبل انہوں نے اپنے حوالے سے ایسے کسی بیان کی تردید بھی کی تاہم انہیں توقع ہے کہ دیگر ممالک پاکستان کی اس مہم میں بخوشی تعاون کے لئے آمادہ ہوں گے۔

ان کی سمجھ بوجھ کے مطابق مسئلہ خود اپنے سسٹم کا ہے۔ مختلف ممالک میں نیب کی باہمی قانونی معاونت (ایم ایل اے) کے لئے 200 درخواستیں زیرالتواء ہیں، لیکن ان سے رجوع کے لئے کوئی جدوجہد نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے اگر پاناما پیپرز کیس کی مثال لی جائے تو برٹش ورجن آئی لینڈز (بی وی آئی) نے نوازشریف کے بچوں کی کمپنیوں نیسکول اور نیلسن کی ملکیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

تاہم بعدازاں پاناما پیپرز کے ذریعہ دو خطوط کی توثیق کے لئے بی وی آئی نے درخواست پر توثیق کی کہ مذکورہ کمپنیوں کی منفعت بخش مالک نوازشریف کی صاحبزادی مریم ہیں۔ پھر سے مریم نے ان معلومات کو چیلنج کیا تھا کہ وہ مالک نہیں بلکہ ٹرسٹی تھیں اور بی وی آئی کو ’’ٹرسٹ ڈیڈ‘‘ کے بارے میں بتانا ضروری نہ تھا۔ اسی طرح تحریک انصاف حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پر قبضے کے لئے

برطانوی حکومت سے رجوع کرے گی۔قانونی طور پر ایسا کرنا اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک سپریم کورٹ احتساب عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھے۔ پھر سے پاکستان کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ مذکورہ فلیٹس کرپشن کے پیسے سے خریدے گئے۔ یہ وہ نکتہ ہے جو نیب احتساب عدالت میں ثابت نہیں کر سکا۔ جہاںتک پاناما پیپرز میں آنے والی دیگر شخصیات کے ناموں کا تعلق ہے۔ ایف بی آر نے انہیں نوٹس بھیجے۔

ان میں سے کئی نے جوابات نہیں دیئے۔ دیگر نے ملکیت قبول کرنے سے ہی انکار کیا۔ اس حقیقت کے باوجود کہ قرین قیاس دستاویزات سے ان کی ملکیت ثابت ہوتی ہے۔ لیکن وہ قانون شہادت کے معیار پر پوری نہیں اُترتیں۔ جس میں اصلی توثیق شدہ دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لئے آف شور کمپنیاں جہاں رجسٹر ہیں ان کے دائرہ حدود کے بارے میں ایف بی آر سے رابطہ کیا گیا تو متعلقہ حکام معلومات دینے پر آمادہ نہیں ہوئے۔

ان میں ماریشس بھی شامل ہے جس کی ریونیو اتھارٹی کے انچارج ایف بی آر کے سابق ممبر ایس ایم لال ہیں۔ اسی طرح کے سوالات کے جوابات دیگر کیسز میں بھی مطلوب ہیں۔ ان کیسز میں بیرون ممالک اثاثوں کا مالک ہدف شدہ شخص کو ثابت کرنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔ حال ہی میں ایف آئی اے اور ایف بی آر دبئی میں جائیدادوں کے مالکان کی افشا فہرست میں سامنے آنے والوں کے حوالے سے کوششیں کیں لیکن کوششوں کے باوجود دبئی سے مطلوبہ معلومات حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…