اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فاٹا کے خیبر پختونخواہ انضمام کی راہ میں موجودہ تمام رکاوٹوں اور سہولتوں کی نشاندہی کیلئے ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دے دی ہے ۔ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ٹاسک فورس کے کنوئیر جبکہ وفاقی سیکرٹری سیفران ٹاسک
فورس میں سیکرٹری کے فرائض ادا کریں گے ۔ دیگر حکام میں گورنر خیبر پختونخوا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، سینیٹر ہدایت اللہ خان، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا،، ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری آپریشن ، جی ایچ کیو کے نمائندہ، الیون کور پشاور کے نمائندہ اور حبیب اللہ خان شامل ہیں۔