پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کے تمام ارکان عاشقان رسولؐہیں اور اب ۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قادیانی عاطف میاںکی اقتصادی مشاورتی کونسل میں شمولیت کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)تحریک انصاف کی حکومت نے اقتصادی مشاورتی کونسل میں قادیانی عاطف میاں کی نامزدگی کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عاطف میاں کی نامزدگی واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’’ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عاطف میاں

کی اقتصادی مشاورتی کمیٹی سے نامزدگی واپس لے لی جائے،حکومت علماء اور تمام معاشرتی طبقات کو ساتھ لے کر ہی آگے بڑھنا چاہتی ہے اور اگر ایک نامزدگی سے مختلف تاثر پیدا ہوتا ہے تو یہ مناسب نہیں۔عمران خان کا آئیڈیل ریاست مدینہ ہے، اور وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین عاشقان رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور حال ہی میں گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر حکومت نے جو کامیابی حاصل کی وہ بھی اسی نسبت کا اظہار ہے۔‘‘واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات کی ٹویٹ سے قبل تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’عاطف میاں سے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا جس پر وہ رضامند ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی جگہ نئے رکن کی تعیناتی کا اعلان بعد میں کیا جائیگا‘‘۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے معاشی مشاورتی کونسل کی تشکیل کے وقت قادیانی عاطف میاں کی تقرری کو لیکر ملک کی مذہبی جماعتوں اور عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی تھی اور اس حوالے سے حکومت کو تنقید کا بھی سامنا تھا تاہم عاطف میاں کی تعیناتی کا حکومت نے بھرپور طریقے سے دفاع کیا ۔اس سے قبل ایک پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل میں نامزد کیا گیا ہے ان کو اسلامی نظریاتی کونسل میں تو نہیں تعینات کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…