اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاشی مشاورتی کونسل میں قادیانی رکن عاطف میاں کی شمولیت کے معاملے پر حکومت نے حتمی فیصلہ سنا دیا، عاطف میاں کو کونسل سے الگ کرنےکا فیصلہ، متبادل نئے نام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے معاشی مشاورتی کونسل میں قادیانی رکن عاطف میاں کی شمولیت کے معاملے پر حتمی فیصلہ کرتے ہوئے عاطف میاں کو کونسل سے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ متبادل نئے نام
کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ’’عاطف میاں سے مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا جس پر وہ رضامند ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی جگہ نئے رکن کی تعیناتی کا اعلان بعد میں کیا جائیگا‘‘۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے معاشی مشاورتی کونسل کی تشکیل کے وقت قادیانی عاطف میاں کی تقرری کو لیکر ملک کی مذہبی جماعتوں اور عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی تھی ۔