جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف نے جو بویا وہی کاٹنا پڑ گیا،ن لیگیحکومت کیلئے مشکلات کھڑی کرنا اب اپنے سامنے آنے لگا، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ن لیگ نے سڑکوں پراحتجاج کا اعلان کر دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اور کارکن ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے ا پنا بھرپور کردارا دا کریں ، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حکومتی امیدواروں کو مسترد کر کے اپنا فیصلہ سنائیں گے،کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور طاقت ہیں انہیں مشاورت کے ہر عمل میں شامل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے

مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی کے سینئر رہنمائوں، ٹکٹ ہولڈرز ،موجودہ و سابق اراکین اسمبلی اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوے کیا ۔ حمزہ شہباز نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوحید گل سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔اس موقع پر شہداء چھ ستمبر ، بیگم کلثوم نواز کی جلد صحتیابی ،نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمد صفدر کی جلد رہائی کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی ۔ملاقات کے دوران آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات ، مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی کی تمام تنظیموں کو فعال کیا جائے گا اور بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ حمز ہ شہباز نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے دعویداروں نے بجلی اور گیس بم گرا دئیے ہیں جس سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی کی تمام تنظیموں کو فعال کیا جائے گا اور بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ حمز ہ شہباز نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے دعویداروں نے بجلی اور گیس بم گرا دئیے ہیں جس سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…