راولپنڈی(سی پی پی)ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں انسداد منشیات عدالت نے تمام ملزموں کو 17 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے اور ان کے موجودہ اور گزشتہ اثاثوں کے تقابلی جائزے کی تفصیلات بھی طلب کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت میں ایفی ڈرین کیس کی سماعت ہوئی،علی موسی گیلانی اورمخدوم شہاب الدین عدالت میں پیش ہو گئے۔عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ حاصل کرنے کے بعداورپہلے سے موجود
اثاثوں کاکیس سنا گیا۔عدالت نے تمام ملزمان 17 ستمبرکوطلب کرتے ہوئے نوٹسزجاری کر دیئے،عدالت نے یوسف گیلانی کی اہلیہ، بیٹے علی موسی ،عبدالقادرگیلانی کوبھی نوٹس جاری کر دیئے۔انسداد منشیات عدالت نے مخدوم شہاب الدین،عنصر فاروق،خوشنودلاشاری ودیگرکوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزمان کے موجودہ اورگزشتہ اثاثوں کے تقابلی جائزے کی تفصیلات بھی طلب کر لیں،ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔