پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

عوام کو ریلیف دینے کے دعویداروں نے عوام پر بجلی ،گیس بم گرا دئیے ،اب ہم بتائینگے احتجاج کیا ہوتا ہے؟پی ٹی آئی حکومت بڑی مشکل میں پھنس گئی

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اور کارکن ضمنی انتخاب میں کامیابی کیلئے ا پنا بھرپور کردارا دا کریں ، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے حکومتی امیدواروں کو مسترد کر کے اپنا فیصلہ سنائیں گے،کارکن ہمارا اثاثہ ہیں اور طاقت ہیں انہیں مشاورت کے ہر عمل میں شامل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی کے سینئر رہنماؤں، ٹکٹ ہولڈرز ،موجودہ و سابق اراکین اسمبلی اور کارکنان سے

گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کے دوران آئندہ ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات ، مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی ۔حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی کی تمام تنظیموں کو فعال کیا جائے گا اور بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ حمز ہ شہباز نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے دعویداروں نے بجلی اور گیس بم گرا دئیے ہیں جس سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔اس کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور آواز بلند کی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…