اسلام آباد(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ معاہدے بہت کر چکے پاکستان کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے عملی اقدامات پر اتفاق ہوا ہے، عملی اقدامات سے ہی اعتماد بحال ہو گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت روانگی سے قبل نور خان ایئر بیس پر گفتگو کرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں نئی حکومت کی پالیسیوں سے متعلق بات چیت ہوئی اور پاک امریکہ تعلقات میں بہتری لانے پر بات ہوئی، ملاقاتوں میں معاشی اور تجارتی شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا، انہوں نے کہا کہ
پاکستان اور امریکہ کو افغانستان کا پرامن حل تلاش کرنا ہوگا، امید ہے آج کی ملاقات کامیابیوں کا باعث بنے گی، ہمیں آگے بڑھنا ہے، ابھی مزید بات چیت کی ضرورت ہے، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ملاقات آگے بڑھنے کی بنیاد بنے گی، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ مل کر کام کرے کا وقت ہے، ہم ماضی میں بہت معاہدے کر چکے مگر عمل نہیں ہوا، پاکستان کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقاتوں میں عملی اقدامات پر اتفاق ہوا عملی اقدامات سے ہی دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بحال ہوگا۔