منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سزا یافتہ نواز شریف کے نام سے منسوب سرکاری اداروں کے نام بدل کرقومی ہیروز کے نام سے تبدیل کرنے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیاگیا،تجاویز وزیر اعظم عمران خان ارسال

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام سے منسوب تمام سرکاری اداروں کو قومی ہیروز کے نام سے تبدیل کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو خط ارسال کر دیا ۔

مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو مجرم قرار دے کر سزا د ے چکی ہے ۔ ملک بھر میں کئی سرکاری ادارے اوارے اور پارکس نواز شریف کے نام سے منسوب ہیں اور پاکستان کے سرکاری ادارے ایک مجرم کے نام سے منسوب ہونے کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ان اداروں کی ساکھ بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔ خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ ا ن اداروں میں کئی یونیورسٹیاں اور کالجز بھی سزا یافتہ سابق وزیر اعظم کے نام سے منسوب ہیں اور طلبہ کی ڈگری پرتا عمر ایک سزا یا فتہ شخص کا نام آتا رہے گا ۔اس حوالے سے ممبر پنجاب اسمبلی مسز مسرت جمشید چیمہ نے ایک قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کر ارکھی ہے ۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کے نام سے منسوب تمام سرکاری اداروں اور پارکس کے نام فی الفور پاکستان کے ہیروز کے نام سے تبدیل کئے جائیں اور آئندہ اس قسم کے اقدام پر پابندی لگائی جائے۔  پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے نام سے منسوب تمام سرکاری اداروں کو قومی ہیروز کے نام سے تبدیل کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کو خط ارسال کر دیا ۔ مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے نام لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عدالت سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو مجرم قرار دے کر سزا د ے چکی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…