ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت متعدداسکیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بارے میں بھی دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کیا جا رہا، احتساب کا خصوصی سیل وزیراعظم آفس میں بنایا ہے ،ملک کی دولت لوٹ کر باہر منتقل کرنے والے 100بڑے ناموں کے خلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقات کیلئے احتساب کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کررہے،وزیراعظم آفس میں احتساب کا خصوصی سیل بنا دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی دولت لوٹ کر باہر منتقل کرنے والے100بڑے ناموں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے، 100ناموں کے خلاف اعلیٰ سطح پر تحقیقات کیلئے ایک بڑی احتساب کمیٹی بنا دی گئی ہے، احتساب کمیٹی میں نیب، ایف آئی اے اور انٹیلی جنس اداروں کے حکام بھی شامل ہیں، کمیٹی تمام شواہد اکٹھے کر کے 100بڑے ناموں کو جلد منظر عام پر لائے گی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کمیٹی 3ماہ میں ٹھوس شواہد کے ساتھ نیب کو کیسز بھجوائے گی،ان 100 ناموں میں بڑے مگرمچھوں کے نام سب اچھی طرح جانتے ہیں، فہرست سامنے آتے ہی سب کو پتہ چل جائے گا، پوری قوم کو پتا لگے گا کہ قومی دولت کس نے لوٹی ہے۔  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیموں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم نہیں کیا جا رہا، احتساب کا خصوصی سیل وزیراعظم آفس میں بنایا ہے ،ملک کی دولت لوٹ کر باہر منتقل کرنے والے 100بڑے ناموں کے خلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقات کیلئے احتساب کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…