اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان اور چین میں شعبہ تعلیم میں تعاون کے لیے معاہدے، قائم مقام چیئرمین پی آئی اے کی تقرری کی منظوری د ے دی گئی ،کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق ریگولر، کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک پر رکھے ملازمین پر بھی ہوگا
، سرکاری ملازم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی برطرف نہیں کیا جا سکے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم آفس میں ہوا۔اجلاس میں کابینہ کو بیرون ملک سے لوٹی گئی رقم واپس لانے پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے دی۔شہزاد اکبر نے رقم کی واپسی سے متعلق ٹاسک فورس کی رپورٹ بھی پیش کی۔اجلاس میں پاکستان اور چین میں شعبہ تعلیم میں تعاون کے لیے معاہدے کی منظوری دی گئی جبکہ قائم مقام چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی تقرری کی بھی منظوری د ے دی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق ریگولر، کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک پر رکھے ملازمین پر بھی ہوگا، سرکاری ملازم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی برطرف نہیں کیا جا سکے گا تاہم حکم کا اطلاق عدالتی فیصلوں پر نہیں ہوگا۔ فیصلے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان اور چین میں شعبہ تعلیم میں تعاون کے لیے معاہدے، قائم مقام چیئرمین پی آئی اے کی تقرری کی منظوری د ے دی گئی ،کسی بھی سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کا اطلاق ریگولر، کنٹریکٹ اور ایڈ ہاک پر رکھے ملازمین پر بھی ہوگا