جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایمریٹس نے دنیا بھر میں کرائے کم کرنے کا اعلان کردیا ،مسافر اب 150 سے زائد مقامات کا کم کرائے میں سفر کرسکیں گے،تفصیلات جاری

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایمریٹس نے نئے مقامات کی سیر اور پسندیدہ جگہوں کے سفر میں سہولت پیدا کرنے کے لئے اپنے عالمی روٹ نیٹ ورک کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ مقامی شرائط و ضوابط کے مطابق صارفین کو 14 ستمبر 2018 تک اپنا ٹکٹ بک کروانا ہوگا اور انہیں 16 ستمبر 2018 سے 15 مارچ 2019 تک کے عرصے میں سفر کرنا ہوگا۔ مسافر کم کرایوں میں دبئی، امریکاز، یورپ اور مشرق بعید بھر کے 150 سے زائد مقامات کا سفر کرسکیں گے ۔

اس کے ساتھ مسافر فلائی دبئی کے ساتھ ایمریٹس کی پارٹنرشپ سے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اشتراک کی بدولت عالمی سطح پر دونوں ایئرلائنوں کے نیٹ ورکس کے دیگر 90 مقامات پر بھی کم کرائے کی سہولت قابل عمل ہے۔ اکانومی کلاس میں سفر کے لئے کرایوں کی شروعات امریکاز کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار 700 روپے، یورپ کے لئے 78 ہزار 300 روپے، اور مشرق بعید کے لئے 55 ہزار 300 روپے سے ہورہی ہے۔ اسی طرح بزنس کلاس میں سفر کے لئے کرایوں کی شروعات امریکاز کے لئے 3 لاکھ 13 ہزار 300 روپے، یورپ کے لئے 2 لاکھ 65 ہزار 500 روپے، اور مشرق بعید کے لئے ایک لاکھ 54 ہزار 300 روپے سے ہورہی ہے۔ایمریٹس کے مسافر تمام کلاسز میں اسکے ایوارڈ یافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس پر 3500 چینلز کے ساتھ بہترین کھانے اور باسہولت بیگیج الاؤنس سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان جبر الاعزیبی نے کہا، “ایمریٹس بہترین سفری تجربہ کے ساتھ عالمی مقامات کے شاندار نیٹ ورک سے سفر کی سہولت پیش کرتا ہے اور اب مختصر مدت کے لئے کم کرائے بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔ چاہے کسی نئے شہر کا سفر ہو، نئے تجربہ سے روشناس ہونا چاہتے ہوں یا پھر اہل خانہ اور دوستوں سے ملنے کا وعدہ پورا کرنا ہو، ایمریٹس کے ساتھ سفر کا منصوبہ بنانے کا اس سے بہتر موقع نہیں ہوگا۔ ہم مزید پاکستانی مسافروں کا خیرمقدم کرنے کی توقع رکھتے ہیں،

چاہے وہ ہماری پروازوں کے پرجوش پرستار ہوں یا پہلی بار سفر کرنے والے ہوں۔” ایمریٹس پاکستان کے چھ شہر کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ اور ملتان سے ہفتہ وار 71 پروازیں آپریٹ کرتا ہے۔ ایمریٹس نے حال ہی میں پاکستانی تاریخ کے اندر ایک بار اپنا A380جہاز اسلام باد کے لئے آپریٹ بھی کیا تھا۔ ایمریٹس کے بارے میں مزید معلومات بشمول فلائٹس کی بکنگ اور مکمل شرائط و ضوابط کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لئے اپنے ٹریول ایجنٹ سے رجوع کریں یا پھر ویب سائٹ

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…