پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیلی کام کمپنی نے متحدہ عرب امارات ،سعودی عرب میں پری پیڈ ڈیٹا رومنگ آفر متعارف کرادی ،تفصیلات جاری

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اپنے معزز صارفین کی زندگی ہمیشہ آسان بنانے کے لئے یوفون نے متحدہ عرب امارات میں پری پیڈ ڈیٹا رومنگ کی سہولت کا آغاز کیا ہے۔ اس سہولت کے آغاز سے یوفون پاکستان کا واحد آپریٹر بن گیا ہے جو سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی پری پیڈ ڈیٹا رومنگ کی خدمات فراہم کررہا ہے۔ کم قیمت اور باسہولت خدمات کی فراہمی سے مسافروں کی ضروریات پوری کرنے کو یقینی بنانے کے لئے یوفون کی اس آفر سے مستفید ہونے کے لئے

یومیہ یا ماہانہ کسی سبسکرپشن کی ضرورت نہیں پڑتی۔ اس ضمن میں یوفون کی جانب سے جامع انداز سے مارکیٹ ریسرچ کی گئی اور صارفین کو بھرپور اہمیت کا احساس دلانے کا وعدہ مدنظر رکھتے ہوئے یہ آفر تیار کی گئی ہے جس کی بدولت یہ آفر حاصل کرنے والے افراد پورے سفر کے دوران مسلسل کنیکٹ رہ سکیں گے۔ یہ آفر ان صارفین کے لئے زیادہ کارآمد ہے جو آن لائن کام جیسے ای میلز چیک کرنے، سوشل میڈیا اور محفوظ انداز سے ویب سائٹس کی براؤزنگ وغیرہ چاہتے ہوں۔ اس آفر کو حاصل کرنے کے بعد مسافروں کو مقامی سم خریدنے، ہائی ڈیٹا چارجز یا پبلک مقامات پر انٹرنیٹ کی مفت رسائی کے ساتھ درپیش سیکورٹی خطرات کی فکر کرنے کی بالکل ضرورت نہیں ہوگی۔ سفر کے دوران سمیں تبدیلی کرنے یا وائی فائی ہاٹ اسپاٹس کی تلاش جیسے مشکل کاموں کا دور اب تمام ہوا۔ دنیا میں آپ کہیں بھی ہوں یوفون پری پیڈ سیم سے بلامعاوضہ *506# ڈائل کریں اور متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں اس آفر سے مستفید ہوں۔ یہ سہولت متحدہ عرب امارات کی اتصالات اور سعودی عرب کے نیٹ ورکس موبلی کی رومنگ پر ہی دستیاب ہے۔ یہ آفر کسی بھی وقت *508# ڈائل کرکے غیرفعال بھی کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں متبادل انداز سے یہ سروس یوفون کسٹمر ہیلپ لائن 333 پر ڈائل کرکے بھی فعال کی جاسکتی ہے۔ اس کے ساتھ

یوفون انٹرنیشنل رومنگ ہیلپ ڈیسک بیرون ملک (+92-333-5100038)، یوفون سیلف کیئر ایپ، یوفون آفیشل ویب سائٹ، یوفون فرنچائز، یا سروس سینٹر یا ون اسٹاپ شاپ سے بھی یہ سروس حاصل کی جاسکتی ہے۔ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں سفر کو باسہولت بنانے کے عزم کے ساتھ یوفون اپنے پری پیڈ صارفین کے لئے نئی پری پیڈ ڈیٹا رومنگ آفر کے آغاز کے ساتھ بے فکری سے خوشگوار سفر کی خواہش کرتا ہے۔ آپ کے لئے یوفون یہ کام کرنے پر اس لئے یقین رکھتا ہے کیونکہ یوفون تم ہی تو ہو۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…