جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں30لاکھ گھروں کی فراہمی کے منصوبے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس،صرف 15دن میں بڑا کام مکمل کرنے کافیصلہ کرلیاگیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی ) پنجاب حکومت نے اپنے منشور پر عملدرآمد پر کام تیز کر دیا، صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید کی زیر صدارت پنجاب میں30لاکھ گھروں کی فراہمی کے منصوبے کو قابل عمل بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس، پرائیویٹ پارٹنر شپ سمیت مختلف تجاویز پر غور، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ محمود حسن کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم،15روز میں سفارشات کو مرتب کرکے مسودہ وزیراعظم کو پیش کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز

صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ محمد حسن اقبال،50لاکھ گھروں کے منصوبے پر بننے والی ٹاسک فورس کے چیئرمین یعقوب اظہار، سربراہ اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب، ڈی جی ایل ڈی اے، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر پرائیویٹ ایکسپرٹ نے شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز دیں، اجلاس میں غریب ترین طبقے، لو ئر مڈل کلاس اور مدل کلاس کے تین الگ الگ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوبائی وزیر کو محکمہ ہاؤسنگ کی ملکیتی اراضی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے کہا کہ غریب عوام کو گھر کی فراہمی صرف سیاسی نعرے نہیں بلکہ بے گھر افراد کو چھت کی فراہمی حکومت کے منشور کا حصہ ہے، اس منصوبے پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ماضی میں روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا گیا اور غریب کے جذبات سے کھیلا گیا لیکن ملک بھر میں50لاکھ جبکہ پنجاب میں 25 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا گیا جسے پورا کر کے دکھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افسران غریب شہری کو کم سے کم قیمت پر گھر کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں۔ صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ محمود حسن کی سربراہی میں سب کمیٹی قائم کر دی،

کمیٹی 15روز میں سفارشات مرتب کرے گی جسے حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم عمران خان کو پیش کیا جائیگا۔ قبل ازیں صوبائی وزیر میاں محمودالرشید نے منسٹر بلاک میں پارٹی کارکنان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید کی پرواہ نہیں، اخلاقی طور پر کمزور ترین اپوزیشن کا سامنا ہے، حکومت کی ترجیح انسان ہیں تمام تر اقدامات اور قانون سازی عوام کے مفاد کو مد نظر رکھ کر بنائی جائے گی اسلئے اپوزیشن کا کوئی دباؤ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتوں کی ہر مثبت تجویز پر غور کرینگے ماضی کی طرح اپوزیشن کو نظر انداز نہیں کرینگے۔ وفد میں پی ٹی آئی کے رہنما شیخ امتیاز، انجینئر عامر قریشی، شوکت بھٹی، حافظ ذیشان رشید اور دیگر شامل تھے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…