جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

مولانافضل الرحمان کی چھٹی، تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کمیٹی کاچیئرمین کس کو مقرر کیا؟ڈاکٹر عامر لیاقت کے بارے میں خبروں کا ڈراپ سین، اہم رہنما کا نام سامنے آگیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کی حکومت کے لیے کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنا درد سر بن گیا ہے اورحالیہ دنوں حکومت کی جانب سے ڈاکٹرعامر لیاقت کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر سوشل میڈیا پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے پاکستانی عوام سمیت خصوصاً کشمیری عوام نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا نام آنے کے بعد سوشل میڈیا میں حکومت کو ایسے فیصلے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے،

اس لیے حکومت کے لیے سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ وہ کس کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرتے ہیں کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے شدید مخالف جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن جس وقت کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے تو اس وقت عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف کی قیادت مولانا فضل الرحمن پر شدید تنقید کررہے تھے اور اسی کمیٹی کی بنیاد پر جے یو آئی سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا میں ایک منظم مہم چلاکر بھرپور تنقید کی گئی اس لیے تحریک انصاف کی اب کوشش ہوگی کہ وہ کسی ایسے شخص کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کریں جوکہ متنازعہ نہ ہو تاکہ مخالفین کو اس پر تنقید کرنے کا موقع نہ مل سکے اور کسی ایسے شخص کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے جس کے عالمی سطح پر تعلقات ہوتاکہ وہ کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھائیں اور تحریک انصاف کے تنقید سے بچ سکے اگر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تو مخالفین کو تنقید کرنے کا موقع ملے گا ، اس وقت تحریک انصاف کے پاس جو قیادت ہے ان میں کوئی ایسا نہیں جس کے عالمی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات ہو اور اس کو عالمی سطح پر جانا پہچانا جائے ، پاکستان تحریک انصاف کے پاس ایک ایسی شخصیت موجود ہے جس کے امریکہ ، روس، فرانس ، چین سمیت دنیا کے اہم ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں

حالیہ انتخابات میں تحریک انصاف کی ٹکٹ پرقومی اسمبلی کی نشست جیتنے والے سابق نگران وزیر اعظم، سابق چیئرمین سینٹ، سابق گورنر سندھ محمد میاں سومرو کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے لیے سب سے موذوں شخصیت حکومت کے پاس موجود ہے مگر حکومت نے ابھی تک ان کے بارے سوچا نہیں اگر محمد میاں سومرو کوکشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جاتا ہے تو اس سے ایک طرف مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا جاسکے گا اور دوسری جانب حکومت مخالفین کو تنقید کا موقع نہیں مل سکے گا

کیوں کہ وہ غیر متنازعہ شخصیت ہیں ، محمد میاں سومرو گذشتہ کئی سالوں سے مسئلہ کشمیر پر عالمی لیول پر آواز بلند بھی کرتے رہے ہیں اور وہ یوتھ فورم فار کشمیرکے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں اور انہوں نے اس فارم کے ذریعے ہمیشہ کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم اور کشمیری کی آزادی کے لیے آواز بلند کی ہے اب وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے کہ وہ کس کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرتے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…