جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری محمد سرور کی بطور گورنرپنجاب حلف برداری کی تقریب،دو ہزار سے زائد مہمانوں کی شرکت،خاطر تواضع کس چیز سے کی گئی؟اخراجات کی ادائیگی کون کرے گا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی تقریب حلف برداری میں دوہزار سے زائد مہمانوں نے شرکت کی جس کی وجہ سے کرسیاں بھی کم پڑ گئیں۔زیادہ مہمانوں کو مدعو کئے جانے کی وجہ سے تقریب گورنر ہاؤس کے گراؤنڈ میں کی گئی ۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات ،سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی ،ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری ،سینئرصوبائی وزیر عبدالعلیم خان ،

صوبائی وزیر محمود الرشید ، ہمایوں اختر سمیت پارٹی کے رہنماؤں،اراکین اسمبلی اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی نے چوہدری محمد سرور سے عہدے کا حلف لیا ۔چیف سیکرٹری پنجاب اکبر درانی نے تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا ۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی،ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری، کابینہ کے اراکین ،لاہور ہائیکورٹ کے معزز ججز صاحبان ، اعلیٰ سول ، فوجی حکام ،صوبائی سیکرٹریز ،اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی ۔ گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس محمد یاور علی ،وزیر اعلیٰ پنجاب ، کابینہ کے اراکین اور دیگر شرکاء نے چوہدری محمد سرور کو مبارکباد دی ۔ تقریب میں دو ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا اور وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے مال روڈ کی ایک شاہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بند رکھا گیا ۔ مہمانوں کی تواضع چائے اور بسکٹس سے کی گئی ۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے 6ستمبر یوم دفاع کے موقع پر

اپنے پیغام میں کہاکہ یہ دن ہماری تاریخ کا روشن باب ہے جس نے پوری قوم کو نیا عزم اور اتحاددیا۔ پاکستانی قوم نے اپنی جری ، غیور اور دلیر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک کی سالمیت اور حرمت کے لئے شجاعت اور بہادری کی وہ داستان رقم کی جس کی بازگشت آج بھی تاریخ کے ایوان میں گونج رہی ہے ۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ شہداء کی بدولت آج آزاد اور با وقار ملک میں سانس لے رہے ہیں ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…