کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے شرجیل میمن الکحل کیس میں شہد،زیتون کے کیمکل ایگزامینیشن کرنیوالے چیف کیمکل ایگزامنر ڈاکٹر زاہد انصاری کو معطل کردیا ہے حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں ڈاکٹر زاہد انصاری کو سیکریٹری سندھ بلڈٹرانسفیوژن اتھارٹی کے عہدے سے بھی ہٹادیاگیا ہے ۔ ڈاکٹر زاہد انصاری کوہدایت کی گئی ہے کہ
وہ معطلی کے دوران ہیڈکوارٹر میں موجود رہیں ۔ ڈاکٹر زاہد انصاری نے شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کے کیمکل ایگزامینیشن کی تھی تاہم چیف کیمیکل ایگزامنر کی رپورٹ کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔ حکومت سندھ کے ذرائع نے بتایا کہ غیرروایتی طریقہ کار کے تحت کیمکل ایگزامینیشن پر ڈاکٹر زاہد انصاری کو معطل کیا گیا ہے۔