کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف نے دو ہفتے میں ہی اپنے وعدے پورے کرنا شروع کر دیے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کا وعدہ پورا کرتے ہوئے گورنر ہاؤس کو عوامی تفریح کا مرکز بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل
نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر سے گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھولا جائے گا، جہاں فیملیز، طلباء اور سیاح گھومنے آ سکیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی سیر کرنے کے خواہش مند اپنے ہمراہ شناختی کارڈ لائیں تاکہ انہیں گورنر ہاؤس میں داخل ہونے کے لیے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔