جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

العزیزیہ ریفرنس ٗنوازشریف کی درخواست منظور ، تبدیلی اِن دنوں ویسے بھی ایک نعرہ ہے ٗ جج محمد ارشد،ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی ۔۔!خواجہ حارث کے جواب پر عدالت میں قہقہے لگ گئے

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث العزیزیہ ریفرنس میں (آج) جمعرات کو بھی واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے سابق وزیراعظم کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز پر سماعت کی جس سلسلے میں نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لایا گیا۔سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے اعتراض کا جواب دے دیا اور

پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء کے بیان میں تبدیلی سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نامہ عدالت میں پیش کردیا گیا۔سردار مظفر عباسی نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے 6 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دے رکھی ہے جبکہ ہائیکورٹ خواجہ حارث کے اعتراضات مسترد کرچکی ہے جس پر نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ یہ غلط بات ہے، ہمارے کوئی اعتراضات مسترد نہیں ہوئے بلکہ ہائی کورٹ نے درخواست نمٹانے ہوئے ہدایات جاری کیں۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ میں اپنا جواب الجواب دینا چاہوں گا۔جج محمد ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ کے حکم نامے کی کاپی ہمارے سامنے آچکی ہے۔نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ عدالت کے سامنے دو فریقین ہیں، پراسیکیوٹر جو بات کہتے ہیں آپ وہ لکھ دیتے ہیں۔سماعت کے دوران خواجہ حارث کے اعتراض پر سردار مظفر کے جواب سے آخری پیرا حذف کردیا گیا۔خواجہ حارث نے کہا کہ ہم کہتے ہیں بیان میں تبدیلی کی گئی اور یہ کہتے ہیں کہ درستگی۔اس موقع پر جج احتساب عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تبدیلی اِن دنوں ویسے بھی ایک نعرہ ہے۔خواجہ حارث نے کہا کہ ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ تبدیلی آگئی ہے جس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی 6 ستمبر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔جج احتساب عدالت محمد ارشد ملک نے نواز شریف کی درخواست پر استثنیٰ دیا۔بعد ازاں عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کی سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی، خواجہ حارث جمعرات کو بھی واجد ضیاء پر جرح جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ جمعرات اڈیالہ جیل میں نواز شریف سے ملاقاتوں کا دن ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…