جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخواحکومت کا احتساب کمیشن ختم کرنے کافیصلہ،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی 

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخواحکومت نے احتساب کمیشن کے خاتمہ، پولیس ایکٹ میں ریفارمز،سیاحت کے فروغ اورسستے انصاف کی فراہمی کے لئے اقدامات کوسودن میں حتمی شکل دینے کااعلان کردیا ۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اوروزیرخزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کوسوروزہ پلان کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی اور وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب کے دوران کہاکہ سوروزہ پروگرام کے حوالے سے کابینہ کے پہلے اجلاس منعقدہوا ۔ جس میں صحت انصاف کارڈ،بلدیاتی نظام میں ترامیم اور دیگرمسائل پرغوروغوص کیاگیا ۔ صوبائی ترجمان کاکہناتھاکہ صحت انصاف کارڈ کو گزشتہ حکومت میں شروع کیا گیا جس پر کافی کام ہوا ہے ۔ نیب اور اینٹی کرپشن کا کام بھی تسلی بخش ہے اس لیے احتساب کمیشن کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ بلدیاتی نظام کو بہتر کرنے کے لئے ترامیم لارہے ہیں ۔ صوبے کے شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دیا جا ئیگا ۔ فنی تعلیم.کے حوالے لوگوں کومختلف ہنر سکھائے جائیں گے ۔ کرپشن خاتمہ کیلئے مانیٹرنگ سسٹم بنا رہے ہیں ۔ پولیس ایکٹ کو قبائلی علاقوں تک وسعت دینے کے لئے ریفارمز لا رہے ہیں ۔ سستے انصاف کی فراہمی کیلئے چیف حسٹس پشاور ہائی کورٹ کی مشاورت سے پالیسی بنائینگے ۔ آبپاشی کے لئے چشمہ رائٹ بینک کنال کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا ۔ صوبے میں لاکھوں ایکڑ زمینوں کو سیراب اورزرغی زمینوں کو ہاوسنگ سوسائٹیز سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے ۔ خیبر پختونخوا میں بجلی کی پیدوارا اور چھوٹے پراجیکٹ کے ذریعے سستے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائینگے ۔ سوات ایکسپریس وے اور بی آرٹی جیسے تمام منصوبوں جلد از جلد مکمل کیاجائیگا ۔ وزیر اعلی خود ہر دس دن بعد اس کا جائزہ لینگے ۔ این ایف سی اور صوبے کے حقوق پر وفاقی حکومت سے بات کرینگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…