پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’مجھے آپ کی ذات،سوچ اور تعلیم و تربیت پر بہت افسوس ہوا‘‘ خود کو بشریٰ بی بی ظاہر کرکے ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالی خاتون کی شامت آ گئی

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اس حرکت پر شرمندہ ہونا چاہئیے۔ خود کو عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی ظاہر کر کے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی خاتون مشکل میں پڑگئیں ۔معروف صحافی جاسمین منظور نے مذکورہ خاتون کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خاتون شاید پاکستانی شہری ہوں یا پھربیرون ملک رہتی ہوں۔ان کی ویڈیو مجھے بہت

سارے لوگوں نے واٹس ایپ کی۔اس ویڈیو پر بس میں اتنا کہنا چاہتی ہوں کہ ایک پاکستانی عورت ہونے کے ناطے میں بہت شرمندہ ہوں۔انہوں  نے خاتون کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو لگ رہا تھا کہ یہ حرکت کرنے کے بعد آپ کو داد ملے گی تو مجھے آپ کی ذات،سوچ اور تعلیم و تربیت پر بہت افسوس ہوا اور اگر آپ پاکستانی ہیں پھر تو مجھے اور بھی زیادہ شرمندگی ہو گی اور آپ کو بھی اس حرکت پر شرمندہ ہونا چاہئیے کیونکہ ایک ایسی خاتون جس سے آپ نہ ملی ہیں آپ نے ان کی اور ان کے لباس کی توہین کی۔اس ویڈیو پر آپ کو اور آپ کے گھروالوں کو شرمندہ ہونا چاہئیے۔اس طرح کی ویڈیو بنانے سے پہلے آپ یہ ضرور سوچ لیں کہ کل کو آپ کی یا آپکی بہنوں کی بھی ایسی ویڈیو بن سکتی ہے۔بہت ہی افسوس کی بات ہے کہ آپ نے یہ حرکت کی۔آپ کے لیے جتنے بھی سخت الفاظ استعمال کیے جائیں وہ کم ہیں۔ میں بس آپ کو آپ کا اصل چہرہ دکھا کر یہی کہوں گی کہ آپ کو اس پر شرمندہ ہونا چاہئیے۔واضح رہے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر خود کو خاتون اول بشریٰ  بی بی ظاہر کیا اور ویڈیو میں مضحکہ خیز انداز میں وزیراعظم عمران خان کی سادگی مہم کا مذاق اڑایا تھا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…