ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اب ہوگا دما دم مست قلندر!100 دنوں کے حکومتی منصوبے کا پہلا تحفہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ عمران خان کے گلے پڑ گیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی اور گیس کی نرخوں میں اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کرنے والوں نے آتے ہی مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔100 دنوں کے حکومتی منصوبے کا پہلا تحفہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے کی صورت میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے نرخوں

میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ عوام پر ظلم ہے ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں چند روپے کمی کا ڈرامہ رچا کر گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔جبکہ عمران خان سرکار نے پہلے ہی بجلی کی قیمت میں دو روپے یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے ۔ کہاں ہیں وہ جو کہتے تھے اقتدار میں آتے ہی پیٹرولیم مصنوعات سے تمام ٹیکسز ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گیس اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر احتجاج کرے گی۔ہم عوام کو حکومت کی من مانی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…