اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی حکومت کی سادگی پالیسی سینیٹر فیصل جاوید کو بھاری پڑ گئی ،اینکر پرسن حامد میر کے پروگرام میں بھوک لگنے کی وجہ بھی بتا دی۔نجی ٹی وی میں حامد میر کے پروگرام میں اینکر پرسن نے فیصل جاوید سے مسکراتے ہوئے پوچھا کیا بات ہے آج تھکے ہوئے لگ رہے ہیں تو فیصل جاوید نے ہنستے ہوئے کہا کہ آج سارا دن وزیراعظم ہائوس میں گزار کر آ رہا ہوں اس لیے بھوک لگی ہوئی ہے ،وہاں کچھ کھانے کو نہیں ملتا ،صرف چائے کے ساتھ ایک بسکٹ ملتا ہے ۔
انہوں نے بتا یا کہ وزیراعظم ہاوس میں میرے ساتھ آٹھ بندے بیٹھے ہوئے تھے اور ٹرے میں صرف سات بسکٹ آئے ۔حامد میر نے سوال کیا کہ جب عمران خان بنی گالا میں ہوتے تھے تو کچھ کھانے کو ملتا تھا ؟اس پر فیصل جاوید نے جواب دیا وہاں پر کچھ گزارا ہو جاتا تھا لیکن یہاں پر کچھ نہیں ملتا ۔پروگرام کے بعد حامد میر نے فیصل جاوید کی چکن تکہ سے تواضع کی جس پر انہوں نے حامد میر کا شکریہ ادا کیا ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم ہائوس کی گاڑیوں کی نیلامی 17 ستمبر کو ہوگی۔