اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستانی افواج کی مدد کیلئے اپنا جہاز پاکستان ریسکیو مشن پر بھیج دیا۔ تفسیلات کے مطابق ترکی نے ایک مرتبہ پھر دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے اپنا جہاز پاکستان ریسکیومشن پر بھجوا دیا ہے۔ یہ جہاز بحیرہ عرب میں چند روز قبل گر کر تباہ ہونیوالے پاکستانی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کرنے میں مدد کرے گا۔ پاکستانی ہیلی کاپٹر کا ملبہ تاحال نہیں مل سکا اور پاکستان کی درخواست پر ترک بحریہ نے
ہیلی کاپٹر ملبے کی تلاش کیلئے اپنا خصوصی طیارہ پاکستان بھجوا دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی بحریہ کا ہیلی کاپٹر معمول کی آپریشنل پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا تھا اس وقت ہیلی کاپٹر میں 7افراد سوارتھے جن میں سے تین کو زندہ بچا لیا گیا تھا تاہم باقی تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔ ترک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق A-400M ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ طیارے کی تصاویر ترکی کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔