واشنگٹن(آئی این پی )بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان نے پاکستان کی سیکیورٹی امداد میں کٹوتی کرنے کے بیان کی وضاحت کی ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل کو فالکنر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پرانا ہے۔پینٹاگان کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کو فالکنز نے واشنگٹن میں ایک بریفنگ دی اور پاکستان کی امداد میں کٹوتی کی خبر کی وضاحت کی۔ فالکنر نے کہاکہ پاکستان کی پچاس کروڑ کی
امداد رواں سال جنوری میں روک دی گئی تھی اور تیس کروڑ ڈالر اس بند امداد کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی امداد بند کرنے کا فیصلہ جنوری میں کیا گیا تھا لیکن کانگریس کو آگاہ جون جولائی میں کیا گیا۔تاحال کانگریس نے پاکستان کی امداد سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا لیکن محکمہ دفاع کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کی معطل شدہ امداد میں سے تیس کروڑ ڈالر کسی اور پروگرام پر خرچ کرے۔